نواب شاہ (نامہ نگار) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اعجاز علی خان کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد ڈویژن کی جانب سے سماجی تنظیم ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سندھ ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے تعاون سے یونیورسل چلڈرن ڈے کے حوالے سے ایک تقریب ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن اسٹار ماڈل ہائی اسکول دوڑ میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری،ریجنل ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فا¶نڈیشن امام بخش، ڈپٹی ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن مسلم فاروق، سینئیر صحافی ذوالفقار علی خاصخیلی، صدر ہاری ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد اکرم خاصخیلی اور دیگر نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں ان کی اچھی اور بہتر تعلیم و تربیت ہم سب کا اولین فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوقِ تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے کیونکہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں مقررین نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بچوں کے تحفظ اور حقوقِ کے حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے جس سے والدین کو بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ وہ آگے چل کر اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرسکیں اس موقع پر اسکول کے بچوں کی جانب سے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں اسکول کے طلباءو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صوبائی محتسب
والدین بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ، صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ
Dec 10, 2022