معذور نوجوان کو تعلیم جاری رکھنے پر سائیکل کا تحفہ 

Dec 10, 2022


کنری(نامہ نگار )معذور نوجوان کو عمرکوٹ کے سماجی رہنما کی جانب سے معذور نوجوان کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے سائیکل فراہم کردی،تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے نجی کمپیوٹر سینٹر میں مفت تعلیم کے حصول کےلیے ایک کلومیٹر دور سے آنیوالے دونوں ٹانگوں سے معذور نوجواں رمیش کمار کولہی کے درد کو سمجھتے ہوئے عمرکوٹ کے سماجی رہنما بہادر منگریو نے سائیکل فراہم کردی تاکہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے، میری مشکل آسان کر دی ہے معذوری کیوجہ سے سفر میں اس کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔

مزیدخبریں