پڈعیدن (نامہ نگار) بارشیں اور سیلاب بند ہوئے تو چار ماہ بیت چکے مگر پڈعیدن اور گرد نواح کے درجنوں گاو¿ں گوٹھ آج بھی تین سے پانچ فٹ برساتی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور متاثرین سخت سردی میں اپنے بچوں کے ہمراہ پریشان حال ہیں اور کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF پڈعیدن کے سیلاب متاثرین کے پاس پہنچ گئے اور انہیں سخت سردی سے بچانے کیلئے متاثرین میں راشن کے ساتھ ساتھ گرم کپڑے،لحاف، جرسیاں اور گرم کمبل تقسیم کئے گئے۔FGRF پڈعیدن کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری نے متاثرین میں گرم ملبوسات ودیگر اشیاءتقسیم کی۔
اس موقع پر موجود صحافیوں کو بتایاکہ دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی جماعت ہے اور FGRF کے تحت بلا تفریق بارش وسیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے۔پڈعیدن سمیت ضلع بھر کے شہروں میں اب تک 40 سے زائد ٹرک امدادی سامان تقسیم کیاجاچکاہے۔ FGRF شہر شہر۔گاوں گاوں گھر گھر متاثرین کے پاس جاکر انکی مدد میں مصروف ہے اور آج سے FGRF کے تحت پڈعیدن کے ان غریب پریشان حال ہاریوں۔کسانوں۔آباد گاروں اور زمینداروں کی زرعی زمینوں سے پانی نکالنے کاکام شروع کر رہی ہے جنکی زمینوں میں ابھی تک پانی موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمینوں سے پانی نکالنے کے بعد آباد گاروں کو زمینں آباد کرنے کیلئے بیج بھی فراہم کیا جائیگا اور اسکے بعد ان متاثرین جنکے گھر تباہ ہوچکے تھے انہیں گھروں کی تعمیر کرواکر دئیے جائیں گے-