دنیاپور ( نامہ نگار ) تحصیل دنیاپور میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے لنگر خانہ قائم کیا جائے گا۔ لنگرخانے کی عمارت کےلئے 4 مرلے اراضی مختص کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بابر الرحمن وڑائچ نے کہا کہ لنگر خانے کی تعمیر 2 ماہ میں مکمل ہو گی۔ لنگر خانے کے انتظامی امور کی ذمہ داری سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں تحصیل دنیاپور میں لنگر خانے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور شیخ رضوان الحق، چیف میونسپل آفیسر دنیاپور محمد اویس سمیت سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈویژنل عہدیداران و دیگر معززین موجود تھے۔ بابر رحمٰن وڑائچ نے کہاکہ لنگر خانے کے قیام کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات بالخصوص دیہاڑی دار مزدورں کو کھانا فراہم کرناہے انہوں نے کہاکہ لنگر خانے میں مستحق افراد کو عزت و احترام سے کھانا فراہم کیا جائے گا۔
دنیا پور میں لنگرخانہ قائم کیا جائیگا‘ عمارت کیلئے اراضی مختص
Dec 10, 2022