ملتان ( خصوصی رپورٹر ) ہیلتھ ایکسپرٹ مشن نے ڈین پروفیسر محمد کاشف چشتی کی نگرانی میں چلڈرن ہسپتال ملتان کا تفصیلی دورہ کیا۔ جائیکا ٹیم کے دورے کا مقصد پنجاب بھر میں "زچہ اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو حکومت پنجاب کے تعاون سے مضبوط بنانا ہے۔ جائیکا ٹیم نے چلڈرن ہسپتال کے مختلف شعبہ جات آئی سی یوز، سٹیبلائزیشن یونٹ، ایمرجنسی یونٹ، اور تمام آپریشن تھیٹرز کا دورہ کیا۔