نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کاتحفظ جے یو پی کی منزل : اویس نورانی

Dec 10, 2022


ملتان ( سماجی رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ خیرالمعاد میں ہوا جس میں صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین عہدیداران کے علاوہ جنوبی پنجاب کے ڈویژنل وضلعی صدور نے بھی شرکت کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت صوبائی صدر جمعیت علماءپاکستان علامہ نور احمد سیال نے کی جبکہ مہمان خصوصی جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ ناصر میاں خان نقشبندی ۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ خادمین جمعیت اپنے حوصلے بلند رکھیںہماری منزل پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ اور مقام مصطفی کا تحفظ ہے ہم ملت اسلامیہ پاکستان میں اپنے منشور کے لئے دستور کے مطابق عملی کام کو فوقیت دیتے ہیںسستی شہرت اور نمائشی کارکردگی پر یقین نہیں رکھتے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ہم نے امام نورانی کی تربیت میں رہ کر کردار کی بلندی اور محب رسولکی پختگی کا جو سبق سیکھا ہے اس نے ہمارے حوصلے بلند رکھے ہوئے ہیںصاحبزادہ قاری ناصر میاں خان حامدی نقشبندی نے کہا کہ آج کا یہ اجلاس کا میابی کی نوید ہے صوبائی صدر نے کہاکہ ہم نظام مصطفی کے نفاذ کے علمبردار ہیں جمیل احمد ، محمدنواز نورانی'ناصر الدین ،محمد اصغر نورانی،فیض الرسول نورانی،رانا رحمت علی،محمد یاسر رضا حامدی،محمد سجاد علی حامدی،محمد حسین فریدی،محمد ابراہیم نظامی،غلام عباس نورانی،محمد عزیز الرحمن ،ڈاکٹر اشرف علی قریشی ‘محمد عبدالشکور رضوی،ڈاکٹر محمد حامد احمد،محمد احمد برکانی،عظمت اللہ خان،مبشر وسیم لودھی،مولانا عبدالحکیم ،محمد شاہد شکور،رانا را¶ نورانی،محمد ندیم قریشی،شہزاد احمد،حاجی محمد انصاری نورانی،عبدالمنان سلطانی،پروفیسر اختر انصاری،میاں محمد اسماعیل نقشبندی،محمد زبیر صدیقی،نور احمد سیال،محمد ریاض نوری،محمد اختر خان،عقیل احمد سیال ودیگر شخصیات نے خطاب و شرکت کی۔

مزیدخبریں