بھارت میں سونا اگلنے والی پہلی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی ہے۔بھارت کے شہر حیدر آباد میں ایسی اے ٹی ایم نصب کر دی گئی ہے جو کارڈ میں موجود رقم کے بدلے سونے کے سکے فراہم کرے گی۔بظاہریہ مشین عام اے ٹی ایم کی طرح دکھتی ہے۔ کارڈ ڈالنے پر عام مشین کی طرح ایک بٹن دبانے پر سونے کے سکے فراہم کرتی ہے۔مشین کے ذریعے 0.5گرام سے لے کر 100گرام تک سونے کے سکے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ایک مشین میں 5 کلوگرام تک سونا رکھا جاسکتا ہے۔گولڈ اے ٹی ایم میں سب سے خالص سمجھے جانے والے 24 قراط کے سکے نکلتے ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونا استعمال کرنے والا ملک ہے۔