بلوچستان: آواران کے بازار میں زوردار دھماکا، متعدد زخمی

Dec 10, 2022 | 20:46

ویب ڈیسک

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران کے بازار میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک دکان دار جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع آواران کے علاقے کولواہ کے شاپنگ سنٹر میں دکان میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والا شخص دکاندار تھا، جس کی شناخت ناصر علی کے نام سے ہوئی اس کے بھائی آصف سمیت 7 افراد زخمی ہیں۔دہشت گردی کے واقعے میں دکاندار کی شہادت اور بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے افسوس کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا۔دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف نے واقعے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا ہے۔

مزیدخبریں