‘حرم شریف کا کبوتر’ انتقال کر گیا

Dec 10, 2022 | 22:15

ویب ڈیسک

 مسجد الحرام (خانہ کعبہ) کے سب سے معمر نمازی اور معروف شخصیت شیخ عوض معوض الصبحی الحربی ہفتے کے روز 134 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شیخ عوض الحربی مسجد الحرام میں باقاعدہ مقیم تھے اور مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے انہیں ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا۔

 حرمین شریفین کے انتظامی دفتر نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں اطلاع دی کہ ”شیخ عوض معوض الصبحی الحربی، جنہیں مسجد الحرام میں نماز پر ثابت قدم رہنے کی وجہ سے ”کعبہ کا کبوتر“ کہا جاتا تھا، انتقال کر گئے ہیں۔“

شیخ عوض الحربی نے اپنا زیادہ تر وقت حرم شریف میں نماز ادا کرنے اور طواف کرنے میں گزارا۔ایک اور ٹویٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ “شیخ عوض الحربی مسجد الحرام میں باقاعدگی سے نظر آتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مسجد الحرام میں گزارا تھا۔مکہ وہ شہر ہے جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت ہوئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ 53 سال کی عمر تک مکہ مکرمہ میں رہے۔ بعد میں آپ نے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی جہاں 63 سال کی عمر میں آپ کی وفات ہوئی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ (100,000) نمازوں کے برابر ہے۔ اس کا اطلاق فرض نماز اور نوافل دونوں پر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں