اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش ضرور کی لیکن غیر معینہ مدت کی توسیع کی بات درست نہیں۔ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کر کے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننے کی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہو چکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہو چکا تھا۔ جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں۔ نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہے اس کو ٹکٹ دیں گے، چاہے وہ ان کے گھر سے ہو۔