9 مئی واقعات‘ اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج،  حماد اظہر سمیت متعدد اشتہاری 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ کیس سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خانم اور علیمہ خانم کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ دریں اثناء جناح ہائوس جلائوگھیرائوسمیت 7 مقدمات میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اسد عمر سے اسلام آباد کی دہشت گردی عدالت حاضری کی رپورٹ طلب کر لی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور جلائو گھیرائو کیس میںعدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشتگرد ی عدالت نے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال،  مسرت چیمہ ، جمشید، غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...