اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میںکہا ہے کے کوئی واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی اس لعنت کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی میں ملوث ہر عنصر کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کو ڈاکومنٹیشن یقینی طور پر ملک کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور بدعنوانی پر کافی حد تک قابو پانے کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بدعنوانی اہداف کو پورا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔