اسد قیصر کی ضمانت منظور، صوابی  پولیس کے ہاتھوں  پھر گرفتار  

مردان (نوائے وقت رپورٹ) نو مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمات میں جوڈیشل عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود اسد قیصر رہا نہیں ہو سکے۔ ضمانت کے فوری بعد انہیں صوابی پولیس نے تھری ایم  پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا۔ مردان کی جوڈیشل عدالت کے مجسٹریٹ مثل عادل کے روبرو سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جج نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی۔ اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں، وہ ایک ہفتہ سے مردان جیل میں، ان کو تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا۔ صوابی پولیس نے انہیں 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...