لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اگرچہ اس وقت ملک شہباز شریف کے 16 مہینے وزیر اعظم بن کر ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مسائل میں گھرا ہوا ہے ۔لیکن ان سب مشکلات کے باوجود مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ ملک وسائل سے مالا مال ہے ۔اسے بس ایسی اہل اور ایماندار قیادت چاہیے جو وسائل کا رخ اشرافیہ کی بجائے ملک کے حقیقی وارثان عوام کی طرف موڑ دے۔