شہید ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس،راحیل کامران کی پرسوںپی ایل ایف ممبران کو سپریم کورٹ پہنچانے کی ہدایت

لاہور(نامہ نگار)پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب کے صدرراحیل کامران چیمہ نے سینٹرل پنجاب کے ممبران پی ایل ایف کو ہدایت کی ہے کہ12دسمبر جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ اسلام آباد میں باقاعدہ سماعت ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز لائرز فورم سینٹرل پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ اور جنرل سیکرٹری ساجد خان تنولی کی طرف سے تمام ضلعی اور ڈویژنل پی ایل ایف ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ پر اظہار یکجہتی کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں سپریم کورٹ پہنچیں۔

ای پیپر دی نیشن