پرائمریہیلتھ کیئرکے زیر اہتمام سرگودھا میں مقامی صحافیوں کیلئے آگاہی ورکشاپ

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے زیر اہتمام سرگودھا میں مقامی صحافیوں کیلئے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت پنجاب اور یونیسف کے افسروں سمیت الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد ای پی آئی پروگرام پنجاب اور یونیسف کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام پنجاب ڈاکٹر ثمرہ خرم، ڈاکٹر عائشہ پروگرام ڈائریکٹر انفارمیشن سرگودھا ڈویژن احمد نعیم ملک، ڈائریکٹر محکمہ صحت سرگودھا ، ہیلتھ آفیسر یونیسف پنجاب ڈاکٹر مدثر سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن علی رضا مختار اور ایس بی سی کنسلٹنٹ یونیسف عقیل سرفراز نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب بھر میں بچوں کی ویکسینیشن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ای پی آئی پروگرام کے تحت 2 سال کی عمر تک بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچاو کیلئے ویکسین لگائی جاتی ہے۔ ویکسین کے حوالے سے کسی قسم کے منفی پروپیگنڈا کے خلاف میڈیا اپنا تعمیری کردار اور ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ویکسین کی سٹوریج سے لیکر منتقلی تک کے عمل کو عالمی معیار کے مطابق یقینی بناتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء نے ای پی آئی پروگرام پنجاب کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف سوالات بھی پوچھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...