لاہور(کلچرل رپورٹر) فلسطین کی آزادی میں پورے عالم اسلام کی بقاء ہے۔ مصلحت کی تو یہ قتل وغارت ہمیں بھی لپیٹ سکتی۔ کفر اسرائیل کی مدد کر سکتا ہے تو ہمیں بھی نکلنا ہو گا یہ بات سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی میں ہی عالم اسلام کی بقاء اور کامیابی ہے۔ اسرائیل کی فوجی امداد کیلئے پورا عالم کفر میدان میں آکر صیہونیوں اور غاصبوں کی میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہمیں بھی اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکل کر جہاد کا علم بلند کرنا ہوگا۔ مصلحتوں کا وقت نہیں قراردادوں اور اقوامِ متحدہ سے جنگ بندی کی اپیلیں بے معنی اور فضول ہیں۔ پاکستان کو اس معاملے میں سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کو اعتماد میں لے کر اس مسئلے کے مضبوط حل کی کوششیں کرنا ہوں گی۔ پورے عالم اسلام کی عوام کی نظریں پاکستان اور پاک فوج کی طرف ہیں ہمیں انہیں مایوس نہیں کرنا چاہیے۔