افغانستان: گھڑ دوڑ خزاں کپ کا آغاز،  12 صوبوں کے 25 گھڑ سوار شامل

Dec 10, 2023

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں گھڑ دوڑ خزاں کپ کا آغاز ہوا۔ جس میں 12 صوبوں کے 25 گھڑ سواروں کے درمیان 600 میٹر ریس ہو گی جو دو روز تک جاری رہے گی۔ مذکورہ ریس جنرل ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ سپورٹس اور نیشنل اولمپک کمیٹی کے مالی تعاون سے شروع کیا گیا جس کا افتتاح نیشنل اولمپک کمیٹی اور سپورٹس کے ڈائریکٹر مولوی احمد اللہ وثیق کی موجودگی میں ہوا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں مولوی احمد اللہ وثیق نے کہا کہ گھڑ دوڑ کے ان مقابلوں کا مقصد ملک میں روایتی کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملک میں نظر انداز کھیلوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

مزیدخبریں