لاہور(نامہ نگار)آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد کر دیا ہے۔علاقہ ڈیفنس اے ڈکیتی کی واردات میں 20لاکھ روپے ملزمان سے برآمد کرکے مدعی عمران بشیر کے سپرد کیے گئے۔ شاہدرہ سے ڈکیتی کی واردات ملزمان سے20لاکھ روپیاور پرائز بانڈ روپے برآمد کرکے مدعی میاں محمد عارف کے سپردکیے۔ سندر میں واردات کے25لاکھ روپے اور طلائی زیورات ملزمان سے برآمد کرکے مدعی محمد حسن کے سپرد کیے گئے۔
لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے سپرد
Dec 10, 2023