لاہور(نامہ نگار) مانگا منڈی کے علاقہ میں ایک ڈاکو نے دکاندار کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا اور فرار ہو گیا ۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے واردات کے بعد روٹس کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو ڈھونڈ نکالا۔مانگا منڈی پولیس نے سیف سٹی کی فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔