تھانوں‘ آن لائن‘ر ایپ کے ذریعے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت دینے کا فیصلہ

Dec 10, 2023

لاہور(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے پٹرولنگ پوسٹ، خدمت مراکز کیساتھ ساتھ پولیس سٹیشنز، آن لائن اور ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہریوں کیلئے آن لائن لرنر آن ویب ایپ سروس کل پیر سے شروع کی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز لبرٹی کا دورہ کیا اور کہا کہ لرنر و ریگولر ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اور رینیول آف لائسنس کا حصول انتہائی آسان بناتے ہوئے نئے آن لائن سسٹم ڈاٹ نیٹ متعارف کروا رہے ہیں۔نئے سسٹم کے ذریعے اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔لبرٹی خدمت مرکز پر6 بجے سے 50 سال سے زائد العمر شہریوں کی میڈیکل ویریفیکیشن کی سہولت بھی میسر کر دی جائیگی۔نئے سسٹم کے تحت لرنر لائسنس کی تجدید کا آغاز پیر کی رات 8 بجے سے ہو گا۔نئے سسٹم کے تحت ریگولر لائسنس کیلئے اپوائٹمنٹ 14 دسمبر جبکہ ریگولر اور ڈپلیکیٹ لائسنس کیلئے 17 دسمبر سے ملے گی۔نئے سسٹم کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کیلئے 19 دسمبر، نئے ریگولر لائسنس بنوانے کیلئے 25 دسمبر سے اپوائٹمنٹ ملے گی۔پولیس خدمت ایپ کے ذریعے شہریوں کو لرنر کی سہولت 11 دسمبر کی شام سے فراہم کر دی جائیگی۔

مزیدخبریں