لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الخدمت بنوقابل پروگرام ملک میں تعلیمی انقلاب کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا۔ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات، جاب ہولڈرز مردو خواتین اور گھریلو خواتین الخدمت بنوقابل پروگرام میں رجسٹریشن مکمل کرچکی ہیں اور یہ سب کل اپنا صلاحیتی ٹیسٹ یونیورسٹی گراونڈ میں دیں گے۔ٹیسٹ دوپہر 12 سے 3 بجے تک ہوگا۔ معذور مرد وخواتین سمیت نوجوان طلبہ و طالبات کو ہنرمند بنا کر ملک و قوم کیلئے قیمتی اثاثہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیم ڈریم دی آرٹ آف لونگ اور مانیٹرنگ روم بنو قابل پروگرام کا دورہ کے دوران میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔