گھوڑاچوک فلائی اوور منصوبہ پر95فیصد کام مکمل،اعلیٰ معیار کو ترجیح دی گئی :عمران امین 

Dec 10, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں گھوڑا چوک فلائی اوور تکمیل کر قریب ہے۔ منصوبے کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فلائی اوور کی دونوں سلوپس پر این جے بیریرز ر اور ڈرین کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) نے شروع کیا تھا، جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پناب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کیلئے اس پراجیکٹ پر نہایت احتیاط سے عملدرآمد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اس منصوبے کی تکنیکی خصوصیات اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے خود منصوبے کی سرپرستی اور نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ فلائی اوور جلد ہی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا جو لاہور میں ٹرانسپورٹیشن کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ عمران امین نے پراجیکٹ کی ترقی کے دوران اعلی معیار کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گھوڑہ چوک فلائی اوور پراجیکٹ کا معیار ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ سنگِ میل لاہور کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے میں مثبت کردار ادا کریگا۔حال ہی میں ڈالے گئے کنکریٹ کی پختگی کی جانچ کیلئے ٹیسٹ جاری ہیں۔ گھوڑہ چوک فلائی اوور کی سلوپس پر واٹر باونڈ، ٹاپ بیس اور اسفالٹ مکمل کر لئی گئی ہے، جبکہ سلپ روڈز بھی مکمل ہیں اور ٹریفک کیلئے فعال ہیں۔ 

مزیدخبریں