لاہور(سپورٹس رپورٹر) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کو 11 دسمبر کو طلب کرلیا۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نگران وزیراعظم سے اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے، نوٹیفکیشن کے باعث پی سی بی کے تمام فیصلے عارضی طور پر کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے باعث ذکاء اشرف قومی ٹی 20 کپ کا فائنل دیکھنے نہیں جائیں گے۔
نگران وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کرلیا
Dec 10, 2023