واشنگٹن(این این آئی)ایک موجودہ اور سابق امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کانگریس سے غزہ میں حماس کے خلاف لڑائی میں استعمال ہونے والے اسرائیلی میرکاوا ٹینکوں کے 45,000 گولوں کی فروخت کی منظوری کی درخواست دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اہلکار اور محکمہ خارجہ نے بتایاکہ ترجمان جوش پال نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کانگریس کے دونوں ایوانوں پر دبا ئوڈال رہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے دفاع کرنے والوں کے اعتراضات کے پیش نظر اس معاہدے کی جلد منظوری دیں۔پال نے کہا کہ یہ بل اس ہفتے کے شروع میں دو کمیٹیوں کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ اس درخواست پر غور کے لیے 20 دن ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایک سیاسی معاملے کے طور پر،ہم مجوزہ دفاعی سامان کی منتقلی یا فروخت پر کانگریس کو باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے سے پہلے اس کی تصدیق یا تبصرہ نہیں کرتے۔