امریکی غزہ جنگ کے ردِعمل میں انسانیت دیکھنا چاہتے ہیں،رکن کانگریس 

واشنگٹن(این این آئی)امریکی کانگریس کے لیے ایک مسلم امیدوار ماہنور احمد نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے ردِعمل میں زیادہ انسانیت کی ضرورت ان کی انتخابی مہم کا ایک کلیدی مسئلہ ہے۔انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امریکیوں سے یہ سن رہی ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں، یہ کہ اس کا ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کہ معصوم لوگوں کو بدترین انسانیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ امن کے حصول اور تشدد کے خاتمے میں مدد کے لیے جو کہنے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہنے سے نہیں ڈرتیں۔ اور الینوائے کے چھٹے کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات جو اگلے سال 19 مارچ کو ہونے والے ہیں، ان انتخابات میں اپنے حریف پر انہوں نے الزام لگایا کہ وہ ایسا کرنے کو تیار نہیں۔احمد نے کہاکہ ہم صرف منہ نہیں موڑ سکتے۔ ایسا کرنا بین الاقوامی سطح پر شرمندگی آمیز ہو گیا ہے۔ دنیا کے ہر حصے سے لوگ اسرائیل کی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم اس طرح آگے نہیں بڑھ سکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن