نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی سینیٹر رک سکاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین سے منگوایا جانے والا لہسن امریکا کے لیے نہ صرف صحت اور معیشت بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ مذکورہ معاملے پر تحقیقات کی جانی چاہئے۔ چین سے لہسن منگوانے سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں پر امریکی حکومت نے پہلے ہی بھاری ٹیکس نافذ کر رکھا ہے تاکہ عوام میں چینی اشیاء کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ تاہم امریکی سینیٹر نے چینی لہسن کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
چینی لہسن امریکا کی قومی سلامتی کیلئے ’’خطرہ‘‘ قرار
Dec 10, 2023