کئی وارداتیں‘ڈاکوئوں نے شہریو ں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان چھین لیا

لاہور(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا تفصیلات کے مطابق اچھرہ سے ڈاکو شاہد سے 2 لاکھ 45 ہزار ‘ موبائل فون، شمالی چھاونی سے ڈاکو عابد سے 2 لاکھ 40 ہزار‘موبائل فون، نولکھا سے ڈاکو عاطف سے 2 لاکھ 10 ہزار‘ موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ڈاکو سلیم سے 1 لاکھ 10ہزار‘ موبائل فون، نصیر آباد سے ڈاکو عمران سے 2 لاکھ 30 ہزار ‘ موبائل فون، ٹاون شپ سے ڈاکو احسن سے 3 لاکھ 30 ہزار‘موبائل فون، گوالمنڈی سے ڈاکو عنصر سے 1 لاکھ 35 ہزار‘ موبائل فون، غالب مارکیٹ سے ڈاکو فرید سے 2 لاکھ ‘موبائل فون، سمن آباد سے ڈاکو اختر سے 2 لاکھ 10 ہزار ‘موبائل فون چھین لیا گیا جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ، ڈیفنس، جنوبی چھاونی سے کاریں اور اقبال ٹاون، ہنجروال، لیاقت آباد، قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

ای پیپر دی نیشن