زیر حراست افراد کے انٹرویوز، پیمرا اور پولیس افسروں کو جواب کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے زیر حراست افراد کے میڈیا پر کیے جانے والے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر پیمرا اور اعلیٰ پولیس افسران کو جواب کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار وکیل وشال شاکر کی درخواست پر عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق زیر حراست افراد کا انٹرویو کرنا آئین کے آرٹیکل 13 کی خلاف ورزی ہے۔ ذمہ دار حکام انٹرویوز کروانے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ متعلقہ ادارے ان انٹرویوز کے حوالے سے خاموش ہیں۔ عدالت نے وکلاء احمد پنسوتا اور بیرسٹر حمزہ شہرام کو عدالتی معاون مقرر کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن