وزیر داخلہ بتائیں تھریٹ کے باوجود فضل الرحمن کو سکیورٹی دی؟ حافظ حمد اللہ 

Dec 10, 2023

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ نگران وزیر داخلہ بتائیں آپ کی ذمے داری خبر دنیا ہے یا سکیورٹی دنیا ہے؟ مولانا فضل الرحمن کو سکیورٹی خطرات کے باوجود کیا فول پروف سکیورٹی دی گئی؟ کیا یہ آپ اور نگران حکومت کی ناکامی نہیں؟ آپ کے بیان کے مطابق یہ سکیورٹی تھریٹ صرف مولانا فضل الرحمن کو کیوں؟ کیا یہ مولانا فضل الرحمن کو عوام سے دور رکھنے کی سازش تو نہیں؟ اگر ہے تو کون کر رہا ہے؟ اگر خدانخوستہ مولانا فضل الرحمن کو کچھ ہو تو ذمہ دار کون ہوگا؟ اگر آپ اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کر سکتے پھر مستعفی ہو جائیں۔

مزیدخبریں