اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ،مزید 2 ہزار 55 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے۔ افغانسان جانے والوں میں 426 خواتین اور ایک ہزار 45 بچے شامل تھے۔ گزشتہ روز 126 گاڑیوں میں 232 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔ گزشتہ روز یعنی 7 دسمبر کو 2473 افغان باشندے وطن لوٹ گئے، جن میں 825 مرد، 523 خواتین اور 1125 بچے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ اٹھارہ ہزار 980غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس واپس جا چکے ہیں۔
وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز
Dec 10, 2023