اجرتی سروے کے ذریعے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا:: پیپلز پارٹی

Dec 10, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  سیکرٹری اطلاعات  پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اجرتی سروے کے ذریعے عوام اور ووٹروں کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ پنجاب کی 100نشستیں جیتنے کے دعویدار دوسری جماعتوں پر تکیہ کر رہے ہیں۔ جیل سے گھبرا کر ملک چھوڑ کر بھاگ جانے والے عوام کا سامنا نہیں کر سکتے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہونے کا یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعروں کی گونج کراچی تک سنائی دے رہی ہے۔

مزیدخبریں