غزہ میں سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی: مشعال  ملک

Dec 10, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ میرے خاوند یاسین ملک کو بھارتی جیل میں زہر دیا جا رہا ہے، یاسین ملک کا آدھا جسم مفلوج ہو چکا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 15 اگست 2019ء کے بعد سے کشمیریوں کے ساتھ بھارت کا ظلم بڑھتا جا رہا ہے، کشمیر میں 1994ء کے بعد سے تیسرے درجے کا ظلم کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں