گوہر اعجاز تجارتی وفد کے  ساتھ چین  چلے گئے 

Dec 10, 2023

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز  تجارتی وفد کے  ساتھ چین   چلے گئے ہیں  یہ دورہ اس سال اکتوبر میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورے کے بعد کیا گیا ہے۔ وفد کے دورے میں شامل شعبوں میں زرعی، الیکٹرک وہیکلز، ماربل، سیمنٹ، فرٹیلائزر، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، گھریلو آلات، شیشہ، کیمیکل اور ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ پاکستان کے کاروباری شعبے کی نمائندگی کرنے والا یہ وفد تجارت اور سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی تشکیل کے لیے چین میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرے گا۔

مزیدخبریں