اوورسیز پاکستانیوں نے نومبر میں 2.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجا  : سٹیٹ بنک

کراچی (این این آئی) نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجاجو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تین اعشاریہ چھ فیصد کم ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ورکرزکی ترسیلات زر کا مالی حجم گیارہ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب سے چون کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے اکتالیس کروڑ ڈالر، برطانیہ سے چونتیس کروڑ ڈالر اور امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے چھبیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن