ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں محکمہ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ قرار

کراچی(این این آئی)پاکستان میں محکمہ پولیس  نے کرپشن میں تمام اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نیشنل کرپشن پر سروے رپورٹ 2023 جاری کردی۔ جس میں محکمہ پولیس 30 فیصد شرح کے ساتھ سب سے کرپٹ ادارہ قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں محکمہ پولیس سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ ہے، رپورٹ میں ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ ڈیپارٹمنٹ کو دوسرے اور عدلیہ کو کرپشن میں تیسرے نمبر پر قرار دیا گیا۔صوبائی سطح پر اداروں میں شفافیت سے متعلق رپورٹ میں سندھ میں پولیس کا محکمہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، سندھ میں ٹینڈراینڈ کنٹریٹ دوسرے اور تعلیم تیسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح پنجاب میں پولیس پہلے، عدلیہ دوسرے، محکمہ صحت کرپشن میں تیسرے نمبر پر ہے۔خیبرپختونخوا میں پولیس پہلے، عدلیہ دوسرے، ٹینڈر اینڈ کنٹریکٹ تیسرے نمبرپر ہے۔بلوچستان میں ٹینڈراینڈکنٹریکٹ پہلے، پولیس دوسرے، عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...