نواز شریف کے ہوتے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت نہیں:طلال 

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے مجھے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ جڑانوالہ سے قومی اسمبلی کی نشست کا امیدوار ہوں۔نواز شریف اپنے ساتھیوں اور وفاداروں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، مجھے پارٹی قائد کے ہوتے ہوئے ٹکٹ مانگنے کی ضرورت ہی نہیں۔ہر پارٹی ہم سے الحاق یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے، مخالفین کو نواز شریف کی جیت نظر آرہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پنجاب کی 95 فیصد نشستوں پراس کی گنجائش ہی نہیں۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کو نظر آرہا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، ہر پارٹی کی خواہش ہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے۔

ای پیپر دی نیشن