پاکستان پر معاشی دباؤ، مذہبی شناخت ختم کر دی: فضل الرحمن 

Dec 10, 2023

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ جے یو آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان ہمارا گھر ہے ہم اس کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی شناخت اسلامی ہونی چاہئے، مذہبی شناخت کو ختم کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پر معیشت کے حوالے سے دباؤ مسلط کیا جا رہا ہے، بھارت، افغانستان، ایران پر معاشی دباؤ نہیں ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش پر مدارس کے حوالے  سے کوئی دباؤ نہیں، ہم نے گزشتہ حکومت کے فتنے کو شکست دی۔ الیکشن میں آپ کے ووٹ نے فیصلہ کرنا ہے کیا آپ ملک کو دوبارہ ان کے حوالے کر یں گے جس کا ایجنڈا کشمیر بیچنا اور اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے؟ غزہ کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، حماس نے مسئلہ فلسطین کو زندہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں