اسرائیلی فوجی کی ایک نئی تمسخر آمیز ویڈیو نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا

غزہ کی پٹی پر فوج کشی کے دوران اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی توہین اوران کا مذاق اڑائے جانے کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔اس حوالے سے ایک تازہ ویڈیو میں غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی کو بچوں کے کھلوںوں کی ایک دکان میں قہقے لگاتے اور تمسخر اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فوجی کی طنز سے بھرپور یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے دوسری طرف غزہ کی پٹی میں قیامت برپا ہے اور لاشیں اٹھانے والا کوئی نہیں۔اسرائیلی فوجی اہلکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ اس پر آنے والے تبصروں میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اشتعال انگیز قرار دی گئی تازہ ترین ویڈیوز ایک اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کھلونوں کی دکان پر دھاوا بولتا نظر آیا۔کھلونوں کی دکان فتح کرنے والے اسرائیلی فوجی کو ہنستے اور فلسطینیوں کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس نے دکان کے اندر الماری میں پڑے کھلونوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی فلسطینیوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتا رہا۔دوسری جانب ایکس پلیٹ فارم پر صارفین کی بڑی تعداد نے اسرائیلی فوجی اہلکار کے اس رویے کو مضحکہ خیز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن