قطر ایئر ویز نے نو دسمبر بروز ہفتہ کو دوحہ اور نیوم کے لیے پروازوں کے آغاز کے ساتھ سعودی عرب کے لیے خدمات کو بڑھایا ہے۔ نیوم قطر ایئرویز کا مملکت کے لیے دسویں منزل ہو گی۔اس سے قبل قطر ایئرویز نے سعودی عرب کے تاریخی مقام العلا، تبوک اور ینبع کے لیے فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔قطر ایئر ویز نے دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایئر بس اے 320 طیاروں کے ساتھ نیوم کےلیے ہفتے میں دو پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2023 کے پہلے سات ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔سعودی وزارت سیاحت کے مطابق 2019 کی اسی مدت کے مقابلے جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔