اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم نے 39 اوورز میں54 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنا لئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ادے سہارن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا ہدف دے سکیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز نیپال کے خلاف 7 وکٹوں کی پُراعتماد جیت سے کیا ہے، نیپال کے خلاف میچ میں محمد ذیشان، سعد بیگ اور اذان اویس نے شاندار کھیل پیش کیا تھا۔