آئی جی نے 59پروموٹ افسروںکو سب انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے: ترجمان

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا 2 سال کے دوران 26 ہزار سے زائد محکمانہ پروموشن دی جا چکی ہیں۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور سیف سٹیز اتھارٹی میں جلد ایس پی عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 59 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونیوالے افسران کو سب انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ راولپنڈی ریجن کے مجموعی طور پر 122 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر عہدے پر ترقی دی گئی۔دریں اثناء ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں اور اسی سلسلے میں مختلف سنگین عارضوں کا شکار کانسٹیبلز کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن