کشمیرکمیٹی نے امریکی صدر باراک اوباما کو خط لکھا ہے جس میں مسئلہ کشمیرمیں دلچسپی لینے پران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

یہ خط کشمیریوں کی تنظیم کل جماعتی کشمیر کمیٹی برائے حق خود ارادیت نے لکھا ہے جس میں کمیٹی کے ارکان نے امریکی صدراوباما کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ضروری قراردینے پران کا شکریہ ادا کیا ہے اورکہا ہے کہ امریکی صدرنے بجا طورپرخطے کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان امن کے لیے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پرحل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ کمیٹی نے توقع ظاہرکی ہے کہ صدراوبامہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششوں کا جلد آغازکریں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اس مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کا وعدہ کیا تھا جبکہ اب اسے اٹوٹ انگ قراردیتا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے پابند ہیں۔

ای پیپر دی نیشن