محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی سکیورٹی بڑھا کرملاقاتوں پرغیراعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے، ادھرایک برطانوی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان موساد کی ہٹ لسٹ پرہیں

Feb 10, 2009 | 11:14

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبدالقدیر سے ملاقات کے لیے جانے والے میڈیا کے نمائندوں اوردیگر افراد کو مایوس ہو کرواپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب برطانوی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہٹ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال دوہزارتین میں ڈاکٹرقدیر کے دورہ افغانستان کے دوران ان کی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے ملاقات کے بارے میں موساد نے ہی امریکہ کو آگاہ کیا تھا ۔ ادھر نوائے وقت کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالقدیرکی نظربندی ختم کرنے کے معاہدے میں مشیرداخلہ رحمان ملک نے اہم کردارادا کیا ہے۔ مشیر داخلہ کو اس سلسلے میں صدر اور وزیراعظم کی تائید بھی حاصل تھی۔ معاہدے کے تحت ڈاکٹر قدیر کے آر ایل کے پرانے ساتھیوں خصوصاً جن پر ایٹمی پھیلاؤمیں ملوث ہونے کے الزامات ہیں سے نہیں مل سکیں گے جبکہ اندرون ملک پیشگی اجازت کے بعد ہی وہ نقل وحرکت کریں گے تاہم عمرہ کی ادائیگی کے علاوہ ان پر بیرون ملک جانے کی پابندی ہوگی۔ محسن پاکستان غیرملکیوں سے ملاقات نہیٓں کرسکیں گے، وہ اپنی پسند کے ڈاکٹروں سے علاج کرانے کے علاوہ تعلیمی اور رفاہی منصوبوں پر کام کر سکیں گے۔ معاہدے میں مزید کہا گیا ہے کہ سٹریٹجک پلانز ڈویژن اب بھی ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی سکیورٹی اور نقل و حرکت کے انتظامات کرے گا۔
مزیدخبریں