صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پرپابندی برقراررہے گی۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی برقراررہے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمیکل ڈوراوردھاتی تار کے استعمال کی وجہ سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے حکومت کسی کو قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن