آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پرروپے کی قدرمیں استحکام دیکھا جارہا ہے جبکہ ڈالر اناسی روپے پچیس پیسے پرفروخت ہورہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر روپے کی قدرمیں اضافہ ہوا اور ڈالر اناسی روپے چالیس پیسے پر فروخت ہورہاہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کےمطابق آج اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں دیگر کرنسی کی شرح تبادلہ یہ ہے، یوایس ڈالرقیمت خرید اناسی روپے ، قیمت فروخت اناسی روپے چالیس پیسے ، یورو قیمت خرید ایک سو ایک روپے پچاس پیسے، قیمت فروخت ایک سو تین روپے پچاس پیسے، یوکے پاؤنڈ قیمت خرید ایک سو سولہ روپے پچاس پیسے، قیمت فروخت ایک سو سترہ روپے پچاس پیسے، اماراتی درہم قیمت خرید اکیس روپے پینتس پیسے، قیمت فروخت اکیس روپے پچاس پیسے، جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید بیس روپے پچاسی پیسے اور قیمت فروخت بیس روپے پچانوے پیسے ہے۔

ای پیپر دی نیشن