روٹی، کپڑا، مکان

مکرمی! حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ہم غریب عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیں گے لیکن یہ تینوں چیزیں جو کہ کسی بھی انسان کی بنیادی ضروریات ہیں ان کی پہنچ سے بہت دور نظر آتی ہیں۔ گندم جو کہ ہمارے ملک کی اپنی پیداوار ہے۔ اس کے باوجود یہ بہت مہنگی ہے۔ غریب انسان کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا بہت مشکل ہے اس کے علاوہ کپڑے تو پہلے ہی بہت مہنگے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اور قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور مکان کا خواب تو غریب بندہ دیکھا بھی نہیں ہے کیونکہ مہنگائی نے اس کی پہلے ہی کمر توڑ رکھی ہے۔ اگر غریب بندہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی ہی کھلالے تو وہ ہی اس کے لئے بہت خوشی کی بات ہوتی ہے۔ تو حکومت کہاں ہے؟۔(سعدیہ رفیع.... شعبہ ابلاغیات گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)

ای پیپر دی نیشن