ڈیرہ مراد جمالی، شرپسندوں نے چوبیس قطرانچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،بلوچستان کے کئی اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ۔

Feb 10, 2011 | 06:24

سفیر یاؤ جنگ
لیویزذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کا تیس فٹ حصہ تباہ ہوگیا ۔ دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں اورفائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پا لیا ہے ۔ سوئی گیس حکام کے مطابق واقعہ کی وجہ سے ضلع جعفرآباد ، نصیرآباد ، بولان اور جھل مگسی سمیت بلوچستان کے متعدد اضلاع کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔ لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے
مزیدخبریں