کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزاردو سو پوائنٹس کی سطح سے بھی گرگیا۔

Feb 10, 2011 | 16:04

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا جو مارکیٹ کے اختتام تک برقرار رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو بارہ پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزارایک سو ستاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کے انتہائی محتاط رویے نے کاروباری حجم کو نو کروڑ شئیرز تک محدود رکھا۔ لوٹے پاکستان پی ٹی اے ستتر کروڑ شئیرز کے ساتھ نمایاں رہا۔ ایم سی بی کی جانب سے شیئرز ہولڈرز کو تین روپے نقد منافع اور دس فیصد بونس شئیرز دینے کا اعلان بھی مارکیٹ کو مندی سے نہ نکال سکا۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ اکیس فروری کو لیورج پراڈکٹ مارکیٹ میں متعارف کرادیا جاتا ہے تو مارکیٹ ایک بار پھرتیزی میں آجائے گی۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ ایل ایس ای پچیس انہترپوائنٹس کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو چون پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو دس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، دس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، انچاس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں