ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران کم ہو کر سترہ ارب اکتیس کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

Feb 10, 2011 | 16:13

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پانچ فروری تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب اڑتیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کی ریکارڈ سطح سے گر کر سترہ ارب اکتیس کروڑ اکتالیس لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ڈپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران آٹھ کروڑانچاس لاکھ ڈالر کی کمی اور کمرشل بینکوں کے ڈالر ریزرو میں ایک کروڑاٹھائیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔پانچ فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک مرکزی بینک کے پاس تیرہ ارب چھہترکروڑچونسٹھ لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب چون کروڑ ستتر لاکھ ڈالر ہوگئے۔معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے اور درآمدی ادائیگیوں کے سبب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوسکتی ہے۔
مزیدخبریں